Advertisement

بروقت اورحقائق پرمبنی خبریں؛ بول نیٹ ورک نے ایک اور سنگ میل عبورکرلیا

بول نیٹ ورک

بروقت اورحقائق پرمبنی خبریں؛ بول نیٹ ورک نے ایک اور سنگ میل عبورکرلیا

بول نیٹ ورک اورٹیلوٹاک ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن نے مفاہمتی یادداشت پردستخط کردیے۔ معاہدے کا مقصد ناظرین تک حقائق کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ 

بول نیٹ ورک اورٹیلوٹاک ڈسٹری بیوشن کے درمیان ایم او یو پردستخط کی تقریب بول نیوز ہیڈ کوارٹرمیں منعقد ہوئی۔

تقریب میں چیئرمین بول نیٹ ورک سمیرچشتی نے خصوصی شرکت کی۔ انٹرٹینمنٹ ہیڈ شاہزیب روہیلہ، ٹیلوٹاک کے سی ای اوشہبازجاموٹ اورچیف آپریٹنگ آفیسرعدنان لوٹیا بھی تقریب میں شریک تھے۔

اس پرمسرت موقع پرچیئرمین بول نیٹ ورک سمیرچشتی نے معاہدے کو اہم سنگِ میل قراردیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈیجیٹل ٹولزکا کوئی مقابلہ نہیں۔ آج کی پارٹنرشپ جو ہم نے ٹیلوٹاک کے ساتھ سائن کی ہے اس سے ہم واپس نمبرون پوزیشن پرآجائیں گے۔ ہمارے جو ڈیجیٹل ٹولز ہیں وہ بے مثال ہیں، ان سے بہترٹولزکسی کے پاس نہیں ہیں۔

چیئرمین بول نے اپنے خصوصی پیغام میں امید ظاہرکی کہ اس اقدام سے بول کے ناظرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ بول نیٹ ورک اپنے ناظرین تک معیاری مواد پہنچانے کے لیے ہمیشہ سے کوشاں ہے۔ عوام کو حقائق کی بروقت فراہمی بول کا عزم ہے، بول نیٹ ورک اسی عزم کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا۔

ایم او یو پردستخط کی تقریب کے موقع پرانٹرٹینمنٹ ہیڈ شاہزیب روہیلہ کا کہنا تھا کہ اس اشتراک سے بول کے ناظرین کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔

 ٹیلوٹاک کے سی ای اوشہبازجاموٹ اورچیف آپریٹنگ آفیسرعدنان لوٹیا نے بول کے ساتھ پارٹنرشپ پراظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام مواد جو بول پردکھایا جارہا ہے اس کو زیادہ سے دنیا میں ڈسٹری بیوٹ کیا جائے، نئے ناظرین اس کو دیکھیں۔

Advertisement

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/126318/amp/ کو لائک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version