بھارت کا 2040 تک چاند پر خلاباز بھیجنے کا ارادہ

چاند کے جنوبی قطب پر اپنا خلائی جہاز اتارنے والے بھارت نے 2040 تک چاند پر خلاباز بھیجنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ بھارت 2040 تک چاند پر ایک خلاباز بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارت کے خلائی اہداف میں 2035 تک خلائی اسٹیشن کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز ان عزائم کا اعلان کیا اور سائنسدانوں سے زہرہ اور مریخ کے مشنپر کام کرنے کی بھی اپیل کی۔
یاد رہے کہ اگست میں بھارت چاند کے جنوبی قطب پر خلائی جہاز اتارنے والا پہلا ملک بن گیا تھا اور ستمبر میں اس نے سورج کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک راکٹ لانچ کیا تھا۔
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) گگن یان پروجیکٹ پر بھی کام کر رہا ہے، جس کا مقصد انسانی عملے کو 400 کلومیٹر (248 میل) کے مدار میں بھیجنا اور انہیں بھارتی حدود کے سمندر میں اترنے کے لئے بحفاظت واپس لانا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے نے خبر دی ہے کہ ہفتے کے روز بھارتی خلائی ایجنسی اس مشن میں ایک اہم تجربہ کرے گی۔
بھارت کا کہنا ہے کہ 2024 کے اختتام سے پہلے آخری انسان بردار مشن سے قبل ایک اور آزمائشی پرواز روبوٹ کو بیرونی خلا میں لے کر جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/140020/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/140020/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

