Advertisement

بھارت کی جانب سے ایک اور سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب

ہردیپ سنگھ نجر کے قریبی ساتھی گرمیت سنگھ طور کا کہنا ہے کہ کینیڈین حکومت نے خبردار کیا ہے بھارت انہیں بھی قتل کر سکتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے بھارت کی سازش بے نقاب کرتے ہوئے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مقتول ہردیپ سنگھ نجر کے قریبی ساتھی گرمیت سنگھ طور کو قتل کیا جا سکتا ہے۔

گرمیت سنگھ طور گرو نانک سکھ گوردوارہ برٹش کولمبیا سرے کے سیکرٹری بھی ہیں۔

گرمیت سنگھ طور کا کہنا ہے کہ  جس روز ہردیپ سنگھ نجر کی شہادت ہوئی ہم تمام دن اکھٹے تھے، فائرنگ کی آواز بھی اپنے کانوں سے سنی تھی۔

گرمیت سنگھ طور نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ان کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہردیپ کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا میری زندگی کا اہم مقصد ہے۔

Advertisement

گرمیت سنگھ نے کہا کہ بھارت اس زعم میں مبتلا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد خالصتان کی تحریک دم توڑ جائے گی۔

گرمیت سنگھ طور نے کہا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے اگلے ماہ اگست میں پولیس نے مجھے گھر پر آکر خبردار کیا کہ میری جان کو بھارت سے خطرہ ہے۔

گرمیت سنگھ کے مطابق کینیڈا کی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے کہا کہ بھارتی سفارت کار اور انٹیلی جنس کے ایجنٹ انھیں مارنا چاہتے ہیں۔

کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل میں ملوث بھارتی اہلکاروں کے پوسٹر گوردواروں کے باہر چسپاں کردئیے ہیں۔

گرمیت سنگھ طور نے مزید کہا کہ کینیڈا میں ریفرنڈم کے حوالے سے لوگوں کے جوش و خروش میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اور بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھی واضح کردیا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔

Advertisement

گرمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ ہمیں تو روز اول سے پتہ تھا کہ اس واردات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

گرمیت سنگھ طور نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ کینیڈا میں سکھ فار جسٹس کے تحت خالصتان کی آزادی کیلئے پر امن مہم بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

گرمیت سنگھ نے مزید کہا کہ ہردیپ سنگھ نجر کو خاموش کرانے کے تمام حربے ناکام ہونے پر راستےسے ہٹایا گیا اور کینیڈا کے طلب کرنے کے باوجود بھارت ہردیپ سنگھ نجر کے خلاف کسی غلط کام میں ملوث ہونے کا ثبوت نہیں دے سکا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/144623/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/144623/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version