کترینہ اور وکی کی مداح کے ساتھ خوبصورت تصویر وائرل

کترینہ اور وکی کی مداح کے ساتھ خوبصورت تصویر وائرل
بالی وڈ انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خوبرو جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشال کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں کترینہ اور وکی کو اپنے مداح کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
جوڑے کی مداح کے ساتھ لی گئی تصویر کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے اداکار وکی کوشل نے اداکارہ کترینہ کیف سے دسمبر 2021 میں شادی کی تھی۔
وکی اور کترینہ کی جوڑی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے مداحوں نے ان سے ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
حالیہ انٹرویو میں وکی کوشل نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کترینہ کو ایک ساتھ کام کرنے کی آفرز ملی تھیں لیکن ہم دونوں نے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔
انکار کی وجہ بتاتے ہوئے وکی نے کہا تھا کہ ہم دونوں یہ چاہتے ہیں کہ ہمیں فلم میں ایک ساتھ مداحوں کی خواہش کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے کاسٹ کیا جائے کہ ہم اسکرپٹ کی وجہ سے ان کرداروں کے لئے موزوں ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/152841/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/152841/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

