ورلڈکپ 2023 میں نیوزی لینڈ کی لگاتار دوسری فتح

ورلڈکپ 2023 میں نیوزی لینڈ کی لگاتار دوسری فتح
ورلڈکپ 2023 کے گروپ مرحلے کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رنز سے شکست دے دی۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کا چھٹا میچ نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کے درمیان بھارتی شہر حیدر آباد میں کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے کامیابی اپنے نام کی۔
323 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 46.3 اوورز میں 223 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد نیوزی لینڈ نے 99 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔
نیوزی لینڈ کی بیٹنگ
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے ٹاپ آرڈر کی کامیاب بلے بازی کی بدولت نیدرلینڈ کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 322 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیوڈ کونوے اور ول یانگ نے ٹیم کو 67 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا تاہم پچھلے میچ کے سنچری میکر ڈیوڈ کونوے 32 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
ورلڈکپ کی دفاعی چیمپئن ٹیم انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کے ذریعے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے رچن روینڈرا نے ول یانگ کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا اور اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔
ول یانگ 70 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور روینڈرا نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ بعد ازاں کپتان ٹام لاتھم نے بھی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ڈیرل مچل نے بھی 48 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ مچل سینٹنر نے 17 گیندوں پر 36 رنز کی جارحانہ بلے بازی کی۔ نیدرلینڈ کی جانب سے آریان دت، پال وین میکرین، وین ڈیر ماروے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں اور ایک وکٹ بس ڈی لیڈ کے حصے میں آئی۔
Santner and Latham led New Zealand's late charge 💪https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/164391/amp/ | #NZvNED | #CWC23 pic.twitter.com/LzrsBwtmbo
Advertisement— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 9, 2023
نیدرلینڈز کی بیٹنگ
نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 223 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جب کہ نیدرلینڈز کی جانب سے کولن ایکرمن 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کپتان اسٹیورٹ ایڈورڈز 30، سائیبرنڈ اینجلبرکٹ 29، تیجا نِدامنورو 21، بیس ڈی لیڈے 18، میکس او ڈاؤڈ 16، وکرمجیت سنگھ 12، آریان دت 11، رائن کلین 8 اور وین ڈر مروو 1 رنز بنا کر آٹ ہوئے جب کہ وین میکرین 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ میٹ ہینری 3 اور رچن روندر نے 1 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

