امیتابھ بچن 81 ویں سالگرہ کے موقع پر آبدیدہ ہو گئے

امیتابھ بچن 81 ویں سالگرہ کے موقع پر آبدیدہ ہو گئے
بالی وڈ کے لیجینڈ اداکار امیتابھ بچن کی 81 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اپنے گھر کے باہر دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امیتابھ بچن کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے اداکار کے چاہنے والے ان کے گھر کے باہر موجود ہیں۔
اس کے علاوہ انسٹاگرام پر چینل کی طرف سے شو کا ایک پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں اداکار کی 81 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔
ویڈیو میں اداکار کو آبدیدہ ہونے کے ساتھ یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اور کتنا رلائیں گے۔
واضح رہے سالگرہ کے موقع پر ودیا بالن، وکی کوشل، چرنجیوی، بومن ایرانی اور دیگر شوبز شخصیات کی طرف سے امیتابھ بچن کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے ویڈیو پیغامات پوسٹ کیے جا رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/168578/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/168578/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

