آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل بابراعظم کا کھلاڑیوں کو اہم پیغام

بابراعظم
آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کل بنگلورو میں مدمقابل ہوں گے جس کے لیے دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کررہی ہیں جب کہ قومی ٹیم کے کپتان نے پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں کو اہم پیغام بھی دیا۔
بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کی جس میں بابر اعظم نے کہا جو آپ لوگ ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں صرف وہی میچ میں کریں، کوئی زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ آپ لو گ خود پر یقین رکھیں، مجھے آپ لوگوں پر 100 فیصد یقین ہے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کےکھلاڑیوں نے چناسوامی اسٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ میں حصہ لیا ، بنگلورو میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دوسرے پریکٹس سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی ہے۔
قومی ٹیم کے ساتھ ورلڈکپ اسکواڈ میں اضافی وکٹ کیپر کے طور پر موجود محمد حارث کے سوا تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔ محمد حارث کو بخار کے باعث آرام کا کہا گیا ہے۔
اس کے علاوہ شاہین آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، زمان خان اور سلمان علی آغا نے بھی ٹریننگ کی۔ پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں سے اسپرنٹ بھی لگوائی گئی جبکہ شاہین آفریدی اور زمان خان نے اپنے مکمل رن اپ کے ساتھ بولنگ کی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کو بنگلور پہنچی تھی، دو دن آرام کے بعد کھلاڑیوں نے منگل کو پہلی بار میدان کا رُخ کیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News