Advertisement

سرفراز نے ورلڈ کپ سلیکشن کا غصہ لاہور وائٹس پر اتار دیا

ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ نہ بنانے والے سرفراز احمد نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں لاہور وائٹس کے خلاف سنچری بنا ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں قائد اعظم ٹرافی 2023-24 میں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے ڈبل سنچری اسکور کی۔

کراچی وائٹس کی قیادت کرنے والے 36 سالہ بلے باز نے لاہور وائٹس کے خلاف فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی دوسری ڈبل سنچری اسکور کی۔ یہ ان کی 16 ویں فرسٹ کلاس سنچری اور قائد اعظم ٹرافی کے موجودہ سیزن میں ان کی دوسری سنچری تھی۔

تاہم اسی اننگز میں پانچ مختلف بلے بازوں خرم منظور، اسد شفیق، عماد عالم، رمیز عزیز اور سرفراز احمد نے بھی سنچری اسکور کی۔

قائد اعظم ٹرافی میں کراچی کی اننگز نے ایک ٹیم کی اننگز میں سب سے زیادہ انفرادی سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا، یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں پانچ بلے بازوں نے ایک ساتھ تین ہندسوں کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

سرفراز احمد کی قیادت میں کراچی وائٹس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 784 رنز بنائے جو پاکستان میں پانچواں سب سے بڑا فرسٹ کلاس اسکور اور 1995 کے بعد سب سے بڑا اسکور ہے۔ شاندار کارکردگی کے باوجود میچ برابری پر ختم ہوا۔

پہلی اننگز میں لاہور وائٹس نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 509 رنز بنائے تھے جس میں علی زریاب نے 222 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

اس میچ کے بعد کراچی تین میچوں میں 48 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/171708/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/171708/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version