لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کا لال حویلی کو ڈی سیل کرنےکا حکم

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کا لال حویلی کو ڈی سیل کرنےکا حکم
ہائیکورٹ کے بنچ نے چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے فیصلے کو ریمانڈ بیک کرتے ہوئے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں لال حویلی ملکیتی تنازع سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کولال حویلی کیس دوبارہ سننے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید اوران کے بھائی شیخ صدیق کی جانب سے دائر درخواست کو دوبارہ سُنا جائے، درخواست گزار کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا پورا پوار موقع دیا جائے۔
شیخ رشید کو بڑا ریلیف، لال حویلی سیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار#BOLNews #SheikhRasheed@ShkhRasheed pic.twitter.com/QLIell7NIQ
Advertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) October 30, 2023
کیس کی سماعت جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی، انھوں نے کہا کہ انڈیا میں قانون بن گیا وہاں ایویکیو پراپرٹیز کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگیا، ہمارے ہاں محکمے قانون کے مطابق نہیں چلتے جب مرضی سرگرم ہوجاتے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ سردارعبدالرازق خان نے دلائل دیے۔
متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرآصف خان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ متروکہ وقف املاک کے لیگل ایڈوائزرایڈووکیٹ حافظ احسان نے دلائل دیے۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/185895/amp/ کو لائک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News