Advertisement

بلاول بھٹو کا نصرت بھٹو کی 12ویں برسی پر خراج عقیدت

وزیر خارجہ

بلاول بھٹو کا پنجاب اور خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے کا فیصلہ

چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے نصرت بھٹو کی 12ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماد ر جمہوریت ایک بصیرت انگیز خاتون رہنما تھیں جنہوں نے ایک آمر کے خلاف سیاسی بحالی اور پاکستانی عوام کے جمہوری حقوق کے لیے تاریخی تحریک چلائی۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد جب تک صحت نے انہیں اجازت دی، بیگم نصرت بھٹو عوامی حقوق کے لیے لڑتی رہیں اور ایک دن بھی خاموش نہیں بیٹھیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ مادرِجمہوریت بیگم نصرت بھٹو ہمدردی، صبر اور حوصلے کا استعارہ تھیں جنہوں نے پاکستان کی جمہوریت اور عوام کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مادر جمہوریت کی اقدار اور جدوجہد ہمارے لیے مینارنور ہے، وہ ہمارے دلوں اور تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

Advertisement

چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آج بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر ہمیں ایک بار پھر عہد کرنا ہوگا کہ ہم عوام کے حقوق کے لیے اسی حوصلے، عزم اور آزادی کے ساتھ لڑتے رہیں گے جس حوصلے کے لیے مادر جمہوریت نے جدوجہد کی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/235356/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/235356/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فضائیہ کی بنیادرکھنےمیں پولینڈ کا اہم کردار ہے، اسحاق ڈار
آغا سراج درانی کی نشست پر ضمنی انتخاب، پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی
سربراہ پاک فضائیہ کی رومانیہ میں اعلیٰ سطحی دفاعی ملاقاتیں، دوطرفہ عسکری تعاون کے فروغ پر اتفاق
وزیرِاعظم کا ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کیلئے روشن معیشت بجلی پیکج کا اعلان
محکمہ موسمیات کا جنوب مشرقی بحیرہ عرب پر موجود دباؤ کے متعلق دوسرا الرٹ جاری
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا کے پی ضمنی الیکشن کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version