Advertisement

پی سی بی چاہتا ہے کہ ٹیم ناکام ہو، ویب سائٹ کا سینئر کھلاڑی کے حوالے سے دعویٰ

بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے پاکستان کے ایک سینئر کھلاڑی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ٹیم کی ناکامی پی سی بی کے فائدے میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک کرکٹ ویب سائٹ نے ایک سینئر کھلاڑی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ ٹیم میں تبدیلیاں کرنے کے لیے کھلاڑی ناکام ہوجائیں۔

نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف اپنے ابتدائی دو میچز جیتنے کے بعد پاکستان کی ورلڈ کپ مہم اب تک خراب رہی ہے اور اسے مسلسل چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

افغانستان کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں کی شکست کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے شکست نے مزید ڈرامہ برپا کردیا ہے۔

پی سی بی نے ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر انضمام الحق دونوں کو ورلڈ کپ کے لئے مطلوبہ کھلاڑیوں کے انتخاب کا مکمل اختیار دیا گیا ہے۔

Advertisement

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بورڈ ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان کرکٹ کے بہترین مفاد میں فیصلے کرے گا۔

ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ ایک سینئر کھلاڑی نے کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ چاہتا ہے کہ ٹیم ناکام ہو، وہ نہیں چاہتے کہ ہم ورلڈ کپ جیتیں تاکہ وہ تبدیلیاں کرسکیں اور اس بات کا کنٹرول سنبھال سکیں کہ کون ٹیم کی قیادت کرتا ہے اور کون ٹیم میں آتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے جنوبی ایشیائی ٹیم کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ میں مسلسل چوتھی شکست کے بعد کپتان بابر اعظم اور ٹیم مینجمنٹ کو نشانہ بنانے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

مکی آرتھر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم، انضمام الحق، کوچز اور مینجمنٹ ٹیم پر تنقید شروع کرنا ناانصافی ہے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ لڑکوں نے کوشش کی ہے اور کوچنگ اسٹاف کی کوشش فرسٹ کلاس رہی ہے۔ اگر وہ دیکھیں گے کہ کھلاڑیوں اور عملے نے کتنی محنت کی ہے تو وہ حیران رہ جائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/260324/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/260324/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version