اللو ارجن مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب، ویڈیو وائرل

اللو ارجن مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب، ویڈیو وائرل
بالی وڈ اداکار اللو ارجن نے گزشتہ روز منعقد ہونے والے نیشنل ایوارڈ میں صارفین کی توجہ اپنی جانب مبزول کر لی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکار الو ارجن کو اداکارہ کریتی سینن کو مخاطب کرتے ہوئے ساڑھی کا پلو سنبھالنے کا کہتا دیکھا جا سکتا ہے۔
الو ارجن نے اداکارہ کو ساڑھی کا پلو سنبھالنے کا اس لیے کہا کیونکہ اگر وہ ایسا نہ کہتے تو اداکارہ گر بھی سکتی تھیں۔
صارفین کی جانب سے اداکار کے اس عمل کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز منعقد ہونے والے 69 ویں نیشنل ایوارڈ میں بالی وڈ اداکار الو ارجن کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
اس ایوارڈ شو میں بالی وڈ کی خوبرو اداکار کریتی سینن اور اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھی مشترکہ نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
عالیہ بھٹ کو فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی کے لیے نیشنل فلم ایوارڈ دیا گیا جبکہ کریتی کو فلم بریلی کی برفی میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔
کریتی سینن نے اپنے کیریئر کا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرتے ہی اپنے والدین راہول سینن اور گیتا سینن کے ہمراہ تصاویر لیں۔
واضح رہے نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقد کیا گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/261400/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/261400/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News