مونی رائے کی ڈرامہ سیریز سلطان آف دہلی ریلیز

مونی رائے کی ڈرامہ سیریز سلطان آف دہلی ریلیز
بالی وڈ اداکارہ مونی رائے کی فلم سلطان آف دہلی کو آج ریلیز کر دیا گیا ہے۔
حالیہ انٹرویو میں مونی رائے نے فلم سلطان آف دہلی میں کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس فلم میں کام کر کے بے حد خوش ہوں۔
’سلطان آف دہلی‘آسنشن ارنب رے کی کتاب پر مبنی سیریز ہے، اس کے ہدایت کار ملن لوتھریا ہیں جبکہ سپرن ورما اس کے مصنف ہیں۔
مونی رائے نے ’سلطان آف دہلی‘میں نین تارا کا کردار ادا کیا ہے۔
سلطان آف دہلی میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے مونی رائے نے بتایا کہ نین تارا کو آزاد اور بہادر دکھایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب میں پہلی بار ملن سرسے ملی اور انہوں نے اس کردار کے بارے میں بتایا تو مجھے اُس ہی وقت اس بات کا یقین ہو گیا تھا کہ یہ اس سیریز کے لیے مجھے ہی کاسٹ کریں گے۔
سلطان آف دہلی کی کاسٹ میں طاہر راج بھسین، انجم شرما، ونے پاٹھک، نشانت دہیا، انوپریا گوئنکا، مونی رائے،ہرلین سیٹھی اور مہرین پیرزادہ شامل ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز اداکارہ مونی کو فلم سلطان کی پروموشن میں دیدہ لباس میں دیکھا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/277673/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/277673/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

