کراچی؛ لیاری میں دستی بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی

کراچی؛ لیاری میں دستی بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی
کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں گذشتہ شب دستی بم حملے میں زخمی بچی اسپتال میں دم توڑ گئی جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 10سالہ عتیقہ کے نام سے کی گئی، دستی بم دھماکے میں بجی اورخاتون جانبحق ہوگئی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے واقعے سے متعلق رپورٹ تیار کرکے پولیس کے حوالے کردی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں آر جی ڈی ون گرنیڈ کا استعمال کیا گیا، ٹارگٹ کون تھا ؟ تحقیقات جاری ہیں۔
چاکیواڑہ تھانے میں نامعلوم ملزمان کیخلاف واقعے کا مقدمہ انسداد دہشتگردی، قتل اوراقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔ گزشتہ رات 9 بجکر 15 منٹ پر نامعلوم ملزمان نے دھماکا کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/282143/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/282143/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

