Advertisement

یمن سے اسرائیل پر ممکنہ میزائل حملہ ناکام بنا دیا، ترجمان پینٹاگون

پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے یمن سے اسرائیل پر ممکنہ میزائل حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے یمن سے ایرانی حمایت یافتہ حوثی تحریک کی جانب سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کو ناکام بنا دیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ میزائل ممکنہ طور پر اسرائیل کے اہداف کی جانب داغے گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق یو ایس ایس کارنی نامی گائیڈڈ میزائل تباہ کن جہاز جمعرات کے روز شمالی بحیرہ احمر میں کام کر رہا تھا۔

پینٹاگون نے یہ بھی کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں عراق اور شام میں موجود امریکی فوجیوں پر کئی بار حملے کیے گئے ہیں۔

Advertisement

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر حملوں کے پیش نظر واشنگٹن ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کی سرگرمیوں کے لیے الرٹ ہے۔

پینٹاگون کے بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائیڈر نے بتایا کہ یمن سے داغے جانے والے تین کروز میزائل اور متعدد ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ جنگی جہاز ہدف نہیں تھا۔

بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائیڈر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم یقینی طور پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ میزائل اور ڈرون کس چیز کو نشانہ بنا رہے تھے، لیکن یہ یمن سے داغے گئے، بحیرہ احمر کے ساتھ شمال کی طرف بڑھ رہے تھے جہاں اسرائیل واقع ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی اور دیگر بین الاقوامی افواج کے متعدد اڈوں پر ڈرونز اور راکٹ داغے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی عسکریت پسند گروپوں نے امریکہ کو غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کی حمایت کرنے کے خلاف متنبہ کیا تھا۔

Advertisement

مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے مختلف اڈے موجود ہیں جن میں جنگی جہاز، فوجی اور لڑاکا طیارے موجود ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں دو طیارہ بردار بحری جہاز، تقریبا دو ہزار میرین اور معاون بحری جہاز بھیجے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/293332/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/293332/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version