نامناسب لباس پہننے پر تنقید کا شکار ہونے والی شہناز گل کا ردعمل سامنے آگیا

نامناسب لباس پہننے پر تنقید کا شکار ہونے والی شہناز گل کا ردعمل سامنے آگیا
بھارتی شو بگ باس 13 سے شہرت حاصل کرنے والی پنجابی اداکارہ و گلوکارہ، شہناز گل اب بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ شہناز گل نے اپنے فیشن، بولڈ لباس کے انتخاب اور اس پر ہونے والی تنقید کے متعلق بات کی ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی فلم تھینک یو فار کمنگ میں بولڈ لباس کے انتخاب کے لیے بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ لوگ ان کے اس انداز کو دیکھ کر کافی حیران تھے ۔
رپورٹس کے مطابق شہناز گل کا کہنا تھا کہ لوگوں کی نظر میں وہ ایک پنجاب سے تعلق رکھنے والی دیسی لڑکی ہیں جو خاص قسم کے کپڑے پہنتی ہے اور اب اچانک ان کا انداز بدل گیا ہے تو لوگوں کو یہ قبول کرنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پر صارفین کی جانب سے کئے گئے ہر کمنٹ کو پڑھتی ہیں جس سے وہ بہت کچھ سیکھتیں ہیں اور حالات کا سامنا کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ اداکارہ نے اپنے بولڈ لباس پر ہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ سوٹ پہننے والی عورت کا کردار اچھا ہوتا ہے لیکن کسی کے بھی کردار کو جانچنے کا پیرامیٹر اس کے کپڑے نہیں ہونے چاہئیے۔
شہناز گل نے بالی ووڈ میں سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد وہ اب فلم تھینک یو فار کمنگ میں جلوہ گر ہوئیں ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/338249/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/338249/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

