Advertisement

4 سال بعدپاکستان جارہا ہوں، خوشی محسوس کررہاہوں، نوازشریف

نواز شریف

4 سال بعد پاکستان جارہاہوں خوشی محسوس کررہاہوں، نوازشریف

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 4 سال بعد پاکستان جارہا ہوں خوشی محسوس کررہا ہوں۔

وطن روانگی سے قبل قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم 28مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں، الیکشن کمیشن مجازادارہ ہے، تاریخ کا اعلان وہی کرسکتا ہے۔ میری وہی ترجیح ہے جو الیکشن کمیشن فیصلہ کرےگا، حلقہ بندیوں کا کام ہونا ہے، مردم شماری میں وقت لگے گا، اپنا فیصلہ اللہ پرچھوڑا تھا، آج کافی حد تک سرخروہواہوں۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ آج بتائیں کیا آپ کو وہ پاکستان نظر آتا ہے؟ دکھ کی بات ہے ہم یہاں تک پہنچے کیوں؟ الیکشن کمیشن انتخابات سے متعلق فیصلہ کرسکتا ہے، لوگوں کے حالات بہت پریشان کن ہیں، ہم الیکشن کیلئے بالکل تیار ہیں، آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں آج دنیا کی بلندترین قوموں میں ہونا چاہیے تھا، 4 سال بعد پاکستان جارہا ہوں خوشی محسوس کررہاہوں، آج 2017 کےمقابلے میں ملک کے حالات بہتر نہیں ہیں، دکھ ہوتا ہے ملک آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے چلاگیا ہے، امید ہے ہم اب بھی حالات کو ٹھیک کرسکتے ہیں۔ اپنے پاؤں پر ہم نے ہی کھڑا ہونا ہے، کسی نے نہیں کھڑا کرنا۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف وطن واپسی کے لیے جہاز میں سوارہیں، تاہم میاں نواز شریف کو پاکستان لانے والا طیارہ تاخیر کا شکارہوگیا۔

ایف زیڈ 4525 دوبئی سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیرسے روانہ ہوئی، فلائی دوبئی کا خصوصی طیارہ اب 2بجے دن اسلام آباد پہنچے گا۔ اسلام آباد میں ایک گھنٹا قیام کے بعد خصوصی پروازقائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو لے کرلاہورکے لیے روانہ ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/396741/amp/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/396741/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version