Advertisement

لاہورہائیکورٹ کے دوججز کی پرویزالہی کے کیس کی سماعت سے معذرت

لاہور ہائی کورٹ

لاہورہائیکورٹ کے دوججز کی پرویزالہی کے کیس کی سماعت سے معذرت

لاہورہائی کورٹ کے دوججز نے چوہدری پرویزالہی کے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالہی کوکرپشن کےمقدمے سےڈسچارج کرنے کے مجسٹریٹ کےفیصلے کوکالعدم قرار دینے کےخلاف اپیل کی سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرورچوہدری اورجسٹس علی ضیاء باجوہ نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔

عدالت نے کیس دوسرے بنچ میں بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت نہیں کرسکتے۔

پرویز الہی نے اپنے وکیل آفتاب باجوہ کےتوسط سے انٹراکورٹ اپیل دائرکررکھی ہے، اپیل میں مقدمے کےتفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے قانون کےمطابق پرویز الہی کےجوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے شواہد نہ ہونے کی بنا پر پرویز الہی کوکرپشن کےمقدمے سے ڈسچارج کیا۔ تفتیشی افسر نے پرویز الہی کومقدمے سےڈسچارج کرنے کےمجسٹریٹ کےفیصلے کو ہائیکورٹ چیلنج کیا۔

Advertisement

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ہائیکورٹ کےسنگل بنچ نے دائرہ اختیار نہ ہونے کےباوجود جوڈیشل مجسٹریٹ کافیصلہ کالعدم قراردیا۔ اینٹی کرپشن اور نیب سمیت دیگر کیسز کی سماعت صرف مختص کردہ بنچز ہی کرسکتے ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت سنگل بنچ کے فیصلے کوکالعدم قراردے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/420228/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/420228/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version