اداکارہ جھانوی کی لیکمی فیشن شو میں ریمپ واک ، ویڈیو وائرل

اداکارہ جھانوی کی لیکمی فیشن شو میں ریمپ واک ، ویڈیو وائرل
بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور نے لیکمی فیشن ویک میں ریمپ پر واک کر کے شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جھانوی کپور کو سیاہ لباس زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس فیشن شو کو 1950 کے بعد بننے والے بھارتی فیشن اور میک اپ برانڈ ’لیکمی ‘ منعقد کرتا ہے جس میں نہ صرف بالی وڈ اداکارائیں بلکہ دیگر ماڈلز بھی شرکت کرتی ہیں۔
لیکمی فیشن شو میں دیگر ممالک کی معروف شخصیات کو بھی ریمپ پر واک کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔
بھارت سمیت دیگر ممالک کے برانڈز بھی اپنے تیار کردہ لباس پیش کرتے ہیں۔
2023 میں منعقد کیے جانے والے اس فیشن شو میں بالی وڈ کی مشہور شخصیات کالکی کوچلن، کرشمہ کپور ، حنا خان اور صبا آزاد سمیت دیگر ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ کالکی کوچلن، کرشمہ کپور ، حنا خان اور گلوکارہ صبا آزاد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ویڈیو دیکھیں:
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/422412/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/422412/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News