Advertisement

راشد لطیف کے بابراعظم سے متعلق الزامات، پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کے دعوؤں سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ردعمل سامنے آگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع نے سابق وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں موجود قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ذکا اشرف سے کسی قسم کا رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کی۔

بورڈ کے نمائندے کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جمعہ کو چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کے ساتھ فون پر طویل بات چیت کی ہے، جس میں انہوں نے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے کو حل کرنے پر مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی تعریف کی۔

پی سی بی آفیشل نے اس بات پر زور دیا کہ قومی ٹیم کے کپتان اور پی سی بی کے سربراہ کے درمیان خوشگوار بات چیت کے پیش نظر بابراعظم کو نظر انداز کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے سرکاری ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کے دوران یہ دعویٰ کیا تھا کہ بابراعظم گزشتہ دو روز سے چیئرمین ذکا اشرف سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کو میسج کررہے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا جب کہ پاکستانی پلئیرز کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی ہیں۔

Advertisement

راشد لطیف نے سوال اٹھایا کہ بابراعظم نے سلمان نصیر (چیف آپریٹنگ آفیسر)، عثمان والہ (ڈائریکٹر: انٹرنیشنل کرکٹ) کو میسج کررہے ہیں تو انکے کپتان کو جواب نہ دینے کی کیا وجہ ہے؟ پھر، آپ ایک پریس بیان جاری کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version