نیشنل فلم ایوارڈز میں عالیہ نے اپنی شادی کا لباس زیب تن کر لیا

نیشنل فلم ایوارڈز میں عالیہ نے اپنی شادی کا لباس زیب تن کر لیا
بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے نیشنل فلم ایوارڈز میں شائقین کی توجہ اپنی جانب مبزول کر لی ہے۔
نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں اداکارہ عالیہ کو اپنے شوہر اور اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ عالیہ اپنی شادی کی ساڑھی زیب تن کیے جبکہ رنبیر سیاہ رنگ کے سوٹ میں نظر آ رہے ہیں۔
تقریب میں عالیہ کا شادی کا لباس زیب تن کرنے پر صارفین کی جانب سے متعدد تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
اداکارہ عالیہ نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے ساڑھی بہت پسند ہے یہ ہی وجہ ہے کہ اس خاص موقع پر میں نے اپنی شادی کی ساڑھی زیب تن کی ہے۔
عالیہ نے مزید کہا کہ ساڑھی ایک آرام دہ لباس ہے اور میں نے اپنی شادی پر لہنگا اس ہی لیے نہیں پہنا تھا کیوںکہ مجھے ساڑھی بہت پسند ہے۔
69ویں نیشنل ایوارڈ میں عالیہ بھٹ کو گنگو بائی کاٹھیاواڑی کے لیے نیشنل فلم ایوارڈ دیا جائے گا۔
حال ہی میں سپر اسٹار عالیہ بھٹ اور کریتی سینان کو بہترین اداکارہ کے مشترکہ نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ الو ارجن کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
بالی وڈ کے مشہورہدایت کارسنجے لیلی بھنسالی کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی کے لیے عالیہ بھٹ نے بھارتی 20 کروڑ کا بھاری معاوضہ لیا تھا۔
واضح رہے گنگوبائی کاٹھیاواڑی کو جینتی لال گڈا نے پروڈیوس کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/440650/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/440650/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News