Advertisement

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا امکان 

انضمام الحق

انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر تقرری کا اعلان آج متوقع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی پی سی بی سے اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ سے خوش نہیں ہیں اور اس بار ان کی پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تقرری کے معاملے پر بورڈ سے اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف سلیکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے لیجنڈری بلے باز محمد یوسف کو انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کرنے کی تجویز دی تھی جس پر پی سی بی نے حامی بھرلی تھی تاہم اب پی سی بی نے شاہد انور کو انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے اختلاف پیدا ہوا ہو، ان کے اس سے قبل بھی کئی معاملات پر اختلافات پیدا ہو ئے تھے۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا چند ہفتے قبل ہی 25 لاکھ روپے ماہانہ پر تین سالہ معاہدہ ہوا، انضمام نے اپنی پسند اور شرائط کے مطابق معاہدہ کیا تھا۔

Advertisement

چیف سلیکٹر کے قریبی ذرائع کے مطابق انضمام الحق پی سی بی سے الگ ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں جب کہ محمد حفیظ  پہلے ہی ٹیکنیکل کمیٹی کی رائے کو اہمیت نہ دیے جانے پر الگ ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق کو بھی اب دلچسپی نہیں رہی ، ان کا پی سی بی سے وابستہ رہنا مشکل دکھائی دے رہا ہے وہ آج کل آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام کے پینلسٹ میں شامل ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے گزشتہ روز سلیکشن کے معاملات میں حصہ لیا ، پاکستان انڈر 19 اور پاکستان ویمن اے اسکواڈز کی سلیکشن کے معاملات میں شامل رہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انضمام الحق نے تمام معاملات میں خوشی خوشی حصہ لیا، اختلافات اور ناخوش ہونے کی اطلاعات ہمارے پاس نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز، دوسرا ون ڈے جنوبی افریقہ کے نام
ایشیا کپ 2025 : بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی
Next Article
Exit mobile version