Advertisement

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاورکا این ٹی ڈی سی بورڈ کیخلاف تحریک استحقاق لانےکا فیصلہ

سینیٹ

سینیٹ اجلاس؛ موشن پکچرز (ترمیمی) بل 2023 موخر

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاورنے این ٹی ڈی سی بورڈ کیخلاف تحریک استحقاق لانےکا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں داسو ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ این ٹی ڈی سی متعلقہ بورڈ میٹنگ کی ریکارڈنگ آج بھی اجلاس میں پیش نہ کی جس کے بعد قائمہ کمیٹی نے این ٹی ڈی سی بورڈ کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں رکن کمیٹی سنیٹر دلاور خان کی معاملہ نیب کو بھیجنے کی تجویزدی گئی، رکن کمیٹی سیف اللہ نیازی نے کہا کہ آئندہ میٹنگ میں این ٹی ڈی سی کے بورڈ کو طلب کریں۔

چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑونے این ٹی ڈی سی حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو اُس جگہ پہنچائیں گے آپ یاد رکھیں گے، آپ کا بورڈ کیسے ہمارے اختیار چیلنج کرسکتا ہے۔

سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ آپ کا بورڈ یتیموں کا ٹولا ہے، سیاسی بھرتیوں سے بھرا ہوا ہے جبکہ اراکین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی فیصلہ کرے ہم سپریم ہیں یا این ٹی ڈی سی بورڈ؟ سینیٹردلاورخان نے کہا کہ کمیٹی ایوان بالا کی نمائندگی کرتی ہے۔

Advertisement

سینیٹر بہرامند تنگی نے تجویزدی کہ سیکریٹری پاورڈیویژن کے خلاف تحریک استحقاق نہ لائیں، صرف این ٹی ڈی سی بورڈ ممبرز کے خلاف یہ اقدام ہونا چاہیے۔

ایڈیشنل پاور کمیٹی نے کہا کہ ریکارڈ فراہمی میں تاخیر ہو جاتی ہے، اس کے لیے مختلف مراحل میں منظوری درکار ہوتی ہے، این ٹی ڈی سی کی طرف سے ریکارڈ فراہمی میں تاخیر پر معذرت چاہتے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ داسو ٹرانسمیشن لائن ٹھیکوں میں شفافیت نہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/463932/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/463932/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version