Advertisement

انڈیا کی شکست کو بھلا کر آسٹریلیا کیخلاف میچ کی تیاری کررہے ہیں، سعود شکیل

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کا کہنا ہے کہ  ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرنا ہر کھلاڑی کا بچپن سے ہی خواب ہوتا ہے، بھارت میں ورلڈکپ کھیلنے کا موقع ملا اس پر بے حد خوش ہوں۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے شاہینوں نے کمر کس لی اوربینگلور کے میدان میں ماڈرن کرکٹ کھیلنے سے متعلق بھرپور تیاریاں جاری ہیں جب کہ آسٹریلیا کے بالرز کی ویڈیوز دیکھ کر بلے بازوں نے بڑے امتحان کے لیے خود کو تیار کر لیا۔

میچ سے قبل پاکستان کے مڈل آرڈ بلے باز سعود شکیل نے بول نیوز کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ گراونڈ کو مدنظر رکھ کر تیاری کی ہے، بنگلور میں ہائی سکورنگ میچز ہوتے ہیں، اسی کو سامنے رکھ کر تیاری کر رہے ہیں، آسٹریلیا کے فاسٹ بالرز کے خلاف بھی بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔

سعود شکیل کا کہنا تھا کہ میں پانچویں نمبر پر کھیلنے کی تیاری کر کے آیا تھا، آسٹریلیا کے بالرز کو ٹارگٹ کر لیا ہے، آسٹریلیا کے خلاف بالرز کی ویڈیوز دیکھ کر تیاری کی ہے، ابھی افغانستان کے میچ پر توجہ نہیں ہے، ابھی صرف آسٹریلیا کے میچ پر توجہ مرکوز ہے۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ آسٹرلیا کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلیں، ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرنا ہر کھلاڑی کا بچپن سے ہی خواب ہوتا ہے، بھارت میں ورلڈکپ کھیلنے کا موقع ملا اس پر بے حد خوش ہوں۔

Advertisement

سعود شکیل نے مزید کہا کہ انڈیا کے خلاف بہت کچھ سیکھنے کو ملا، پہلی مرتبہ اتنے زیاد تماشائیوں کے سامنے کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا جس سے بہت کچھ سیکھا ہے، میں پاکستان ٹیم میں اپنی بیٹنگ پوزیشن کے لیے ذہنی طور پر تیار تھا،  مجھے اندازہ تھا کہ صرف یہی ایک پوزیشن ہے جس میں پاکستان ٹیم میں میری جگہ بنتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version