Advertisement

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کا مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے مجوزہ دورے سے انکار کرتے ہوئے اسرائیل سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی اور فلسطینی افواج کے درمیان فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک کو پائیدار امن کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اور عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملے روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

پارلیمنٹ میں اپنی جماعت کے قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ رفاح بارڈر گیٹ کو انسانی امداد کے لیے کھلا رکھنا چاہیے اور قیدیوں کے تبادلے کو فوری طور پر مکمل کیا جانا چاہیے۔

صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وہ غزہ میں حماس کے عسکریت پسندوں کے خلاف غیر انسانی جنگ کی وجہ سے اسرائیل کا دورہ کرنے کا منصوبہ منسوخ کر رہے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمان میں حکمراں جماعت کے قانون سازوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اسرائیل جانے کا ایک منصوبہ تھا لیکن اسے منسوخ کر دیا گیا اب ہم اسرائیل نہیں جائیں گے۔

Advertisement

ترک صدر نے قانون سازوں کے سامنے ایک نقشہ بھی پیش کیا جس میں 1947 سے آج تک فلسطین کی زمین پر اسرائیل کے قبضے کی کہانی درج ہے۔

ترکیہ کے صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ترکی کے نیک ارادوں سے فائدہ اٹھایا ہے اور وہ پہلے کے منصوبے کے مطابق اسرائیل نہیں جائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/571424/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/571424/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version