Advertisement

پاکستان میں غیرقانونی مقیم افراد کو نکالیں گے، حارث نواز

نگراں وزیرداخلہ سندھ

پاکستان میں غیرقانونی مقیم افراد کو نکالیں گے، حارث نواز

نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں غیرقانونی مقیم افراد کو نکالیں گے۔

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر(ر) حارث نوازنے ڈی آئی جی ویسٹ کراچی کے دفتر کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے وزیر داخلہ کو زونل پولیس کی کارکردگی اور درپیش چیلنجر کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اس ایریا میں بہت قبضہ مافیا ہے، زمینوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ ریونیو ریکارڈ کو شکایت پر چیک کریں گےاس کے بعد دیکھیں گے اس پر قبضہ کس کا ہے، اس پر ہماری ایک ٹیم ہوگی۔ جس میں پولیس ، رینجرز اور ریونیو کے شامل ہوں گے۔

نگران وزیر داخلہ حارث نوازنے کہا کہ جن کو پکڑیں گے ان سے دیکھیں گے کہ ان کے پاس کارڈ ہے، جو بھی افغانی رجسٹرڈ ہیں۔ ان کے لیے علیحدہ پالیسی ہوگی۔ اسٹریٹ کرائم کے لیے اقدامات کیے ہیں، ایک شخص لڑکیوں کو تنگ کررہا تھا۔ اس کے خلاف بھی کارروائی ہوئی۔ اسٹریٹ کرائم پر فرق پڑ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرنے حلقہ بندیاں فائنل کی ہیں۔ ہم نے بھر پور تیاری کی ہے، ہمارے آپریشن جاری رہیں گے۔  ڈی جی رینجرزاور ایم ڈی واٹر بورڈ نے فیصلہ کیا ہے۔ ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔ میں کل ایم ڈی واٹر بورڈ کے پاس جاؤں گا۔ چند روزکی پریشانی ہے۔  جو بھی غیر قانونی پکڑا جائے گا، اس کو چمن بارڈرز سے کراس کرا دیں گے۔ بسوں کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کو براستہ بلوچستان چمن بارڈرسے روانہ کریں گے۔

بریگیڈیئر(ر) حارث نواز نے کہا کہ میری نظر میں پاکستانی ٹیم کو بھارت نہیں جانا چاہیے تھا، اب جب ٹیم بھارت میں موجود ہے تو ٹیم کی سیکیورٹی بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ زمینوں پر قبضے کرنے والا چاہے کتنا بھی بڑا کیوں نہ ہو ایکشن کریں گے، ہر حال میں حکومت کی رٹ قائم کرنا ہمارا مقصد ہے، جان بوجھ کر پانی کا مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے، عوام  اور سوسائٹی کو ساتھ دینا پڑے گا جلد سب ٹھیک ہو جائے گا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/586504/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/586504/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version