Advertisement

بھارتی وکیل نے زینب عباس کے بھارت چھوڑنے کو اپنی فتح قرار دیدیا

زینب عباس کے خلاف پروپیگنڈہ کرنیوالے بھارتی وکیل نے پریزینٹر کے بھارت چھوڑنے کو بڑی فتح قرار دیدیا

گزشتہ روز بھارت میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے بھارت چھوڑ کر دبئی روانہ ہوگئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت میں ایک وکیل نے زینب عباس کے خلاف کیس کرنے کی درخواست کی تھی، انہوں نے یہ درخواست 4 اکتوبر کو دائر کی جس میں زینب عباس پر 9 سال قبل ہندو مخالف ٹوئٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ بعد ازاں زینب عباس کو بھارت سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔

تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ترجمان نے زینب عباس کو ڈی پورٹ کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ زینب عباس ذاتی مصروفیات کی وجہ سے بھارت چھوڑ کر گئی ہیں۔

دوسری جانب بھارتی وکیل وینیت جندال نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے بھارت چھوڑنے کو بڑی فتح قرار دیا۔

Advertisement

وکیل وینیت جندال نے لکھا زینب عباس کے خلاف ایکشن لینے پر شکرگزار ہوں، ساتھ ہی وکیل نے اعلیٰ بھارتی حکام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بروقت کارروائی کی۔

بھارتی وکیل کا کہنا تھا کہ زینب کو بھارت سے نکالا گیا ہے تاہم آئی سی سی کے ترجمان پہلے ہی زینب عباس کو ڈی پورٹ کرنے کی خبروں کی تردید کرچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version