باکس آفس رپورٹ: فکرے 3 نے 61 کروڑ کا بزنس کر لیا

باکس آفس رپورٹ: فکرے 3 نے 61 کروڑ کا بزنس کر لیا
بالی وڈ کی مزاح پر مبنی فلم ‘فکرے 3’ نے ریلیز کے پہلے روز ساڑھے آٹھ کروڑ بھارتی روپے کما کر باکس آفس پر اپنے سفر کا آغاز ایک اچھے انداز میں کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے دن 8.82 کروڑ، دوسرے دن 7.81 کروڑ، تیسرے دن 11.67 کروڑ ، چوتھے دن 15.18 کروڑ ، پانچویں دن 11 کروڑ جبکہ چھٹے دن 4.7 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔
تاہم اب تک فلم فکرے 3 نے بھارت میں 61 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر لیا ہے جو اس فلم کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
مریگھدیپ سنگھ لامبا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘فکرے 3’ میں پنکج ترپاٹھی، ورون شرما، پلکت سمراٹ، ریچا چڈھا، منجوت سنگھ شامل ہیں۔
2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘فکرے’ کے پہلے پارٹ میں بھی اداکار پنکج ترپاٹھی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
فلم میں ریچا چڈھا اور پلکت سمراٹ ایک دوسرے کے مدِ مقابل الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ دیگر کردار ان کی مدد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے فکرے 1 میں بالی وڈ کے معروف اداکارعلی فضل بھی شامل تھے لیکن اب فکرے 3 میں وہ فلم کا حصہ نہیں بنے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/613891/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/613891/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

