Advertisement

بھارت، کیرالہ کے کنونشن سینٹر میں بم دھماکے، ایک شخص ہلاک، درجنوں زخمی

بھارت کے شہر کیرالہ کے ایک کنونشن سینٹر میں یکے بعد دیگرے 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 56 افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ کے کالاماسیری میں ایک کنونشن سینٹر میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 56 زخمی ہو گئے۔ دعائیہ اجتماع شروع ہونے کے چند منٹوں کے اندر کم از کم تین دھماکوں کی اطلاع ملی۔

یہ واقعہ کوچی سے تقریبا 10 کلومیٹر دور کالاماسیری کے مرکز میں یہوواہ کے گواہوں کے کنونشن کے دوران پیش آیا۔ دعائیہ اجتماع میں تقریبا دو ہزار افراد نے شرکت کی۔

کنونشن سینٹر میں موجود لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ پہلا دھماکہ دعائیہ پروگرام کے درمیان ہوا۔ حکام نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد ایک ٹفن باکس کے اندر رکھا گیا تھا۔

کالامسری کے ایم پی ہیبی ایڈن نے بتایا کہ پہلا دھماکہ ہال کے وسط میں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گروپ کے پاس انخلا کا منصوبہ تھا جس نے پہلے دھماکے کے فورا بعد کارروائی شروع کردی۔

Advertisement

پولیس نے بتایا کہ 56 زخمیوں کا ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے جن میں سے 18 افراد آئی سی یو میں ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے چھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے دھماکوں کو بدقسمتی قرار دیا اور کہا کہ صورتحال کو سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔ ریاست کے سبھی سینئر پولیس افسران کو دھماکے کی جگہ پر پہنچنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ان دھماکوں کی جانچ اب نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کرے گی۔ ایجنسی کی فرانزک ٹیم پہلے ہی موقع پر پہنچ چکی ہے اور ثبوت جمع کر رہی ہے۔

کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے دھماکے کے پیش نظر تمام ہیلتھ کیئر ورکرز کو ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت دی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/630154/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/630154/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version