Advertisement

یکم نومبرکےبعدغیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کوڈی پورٹ کریں گے، سرفراز بگٹی

نگراں وزیرداخلہ

یکم نومبرکےبعد غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کوڈی پورٹ کریں گے، سرفراز بگٹی

نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یکم نومبرکےبعدغیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کوڈی پورٹ کریں گے، ریاست پر حملہ آور ہونے والوں کو کچلا جائےگا

نگراں وزیرداخلہ سرفرازاحمد بگٹی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق جائزہ لیا گیا، پاکستان میں غیرمقامی طورپرمقیم غیرملکیوں کو یکم نومبرتک کی ڈیڈ لائن دی ہے، یکم نومبرکے بعد غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کریں گے۔ چودہ جوائنٹ چیک پوسٹیں بلوچستان، 10 پنجاب اورپانچ کے پی میں ہیں۔

سرفرازاحمد بگٹی نے کہا کہ ہرپاکستان کی سیکیورٹی ہمارے لیے سب سے مقدم ہے، کوئی شخص پاسپورٹ اورویزا کے بغیرپاکستان میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کی پراپرٹیزاورکاروبارکو بحق سرکارضبط کیا جائے گا۔ کئی لوگوں نے جعلی شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں۔ وزارت داخلہ میں اس سلسلے میں ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔ جعلی شناختی کارڈ کے حامل افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ جھتےبناکراقلیتوں کونشانہ بنانےوالوں کوپرموٹ نہیں ہونےدینگے، بندوق کےزورپرکسی کواپناایجنڈامسلط نہیں کرنےدیں گے، افغانستان سے ہم پرحملے ہوتے ہیں، ہمارے پاس شواہد ہیں جس طرح ہم پر حملے ہوتے ہیں، وزارت داخلہ اس معاملے پراپنا کام کررہی ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ یونیز کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینےوالوں کےخلاف کارروائی ہوگی، ریاست پر حملہ آور ہونے والوں کو کچلا جائےگا، بندوق کے زورپرکسی کو ایجنڈامسلط نہیں کرنے دیں گے، کوئی دو رائے نہیں کہ افغانستان سے ہم پرحملے ہوتے ہیں۔ افغان شہری حملوں میں ملوث ہوتے ہیں تمام شواہد ہیں، جنوری سے اب تک 24خودکش حملےہوئے،14واقعات میں افغان شہری ملوث تھے۔ ہنگو دھماکے میں بھی افغان شہری کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ نادرا کا فیملی ٹری خراب کرنے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

سرفرازبگٹی نے کہا کہ کسی کو اقلیتوں پر حملہ آور نہیں ہونے دیں گے، شناختی کارڈ کے اجرا میں بےضابطگیاں تھیں، پاکستان آئین اورقانون کے مطابق چلےگا، بندوق کے زورپرمسلط ایجنڈے کے مطابق زندگی نہیں گزاریں گے، منشیات کی لعنت کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، اسگلنگ اورغیرقانونی سرگرمیوں کی اطلاع دینےوالےکانام رازمیں رکھاجائےگا، اسمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئےچیک پوسٹیں بنادی ہیں۔ اسمگلنگ، ہنڈی حوالہ اور بجلی چوری کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/630938/amp/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/630938/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اپوزیشن اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے، بیشتر چیئرمین سرکاری گاڑیوں پر قابض
ملک میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
افغانستان سے سیز فائر خلاف ورزی نہ ہونے تک برقرار ہے؛ وزیر دفاع خواجہ آصف
دوحا امن معاہدے کے بعد پاک افغان سرحد جلد کھلنے کا امکان، دونوں فریقوں کا اصولی اتفاق
دوحا مذاکرات ہماری شرائط پر ہوئے، بھارت افغان دہشتگردوں کو فنڈ کرتا ہے، حنیف عباسی کا تہلکہ خیز انکشاف
لاہور، علامہ اقبال میڈیکل کالج میں AIMSCon-2025 کا شاندار انعقاد، 400 سے زائد تحقیقی مضامین پیش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version