کرینہ اور سیف کی بیٹوں کے ہمراہ ویڈیو وائرل

کرینہ اور سیف کی بیٹوں کے ہمراہ ویڈیو وائرل
معروف و ہردلعزیزاداکارہ کرینہ کپور اور ان کے شوہر و اداکار سیف علی خان کی بیٹوں کے ہمراہ وائرل ہونے والی ویڈیو نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔
بیبو کے نام سے جانی جانے والی اداکارہ کرینہ کپور کو گزشتہ روز اپنی فیملی کے ساتھ دیکھا گیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ اور ان کے دونوں بیٹوں کو ایک ہی رنگ کے لباس میں دیکھا گیا جبکہ سیف کو سیاہ رنگ کی شرٹ میں دیکھا گیا۔
کرینہ اور سیف کی بیٹوں کے ہمراہ سیرو تفریح پر جانے کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
اداکارہ اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرکے انہیں اپنے نئے پروجیکٹس کے حوالے سے آگاہ بھی کرتی نظر آ تی ہیں۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور خان نے 16 اکتوبر 2012 کو نواب خاندان کے صاحبزادے و بھارتی اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے ہوئے جن کا نام تیمور اور جہانگیر ہے۔
کرینہ سے قبل سیف امریتا سنگھ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک تھے جن سے ان کا ایک بیٹا ابراہیم علی خان اور بیٹی سارا علی خان ہیں، تاہم یہ شادی 13 سال بعد 2004 میں ختم ہوگئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/634315/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/634315/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

