Advertisement

جاپان، مسلم کمیونٹی کے سیکڑوں افراد کا غزہ کی حمایت میں مظاہرہ

جاپان کی مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جاپان کی مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تقریبا ایک ہزار مظاہرین اتوار کے روز ٹوکیو کے ضلع اچی گیا میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب جمع ہوئے اور غزہ پر بمباری کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے شہریوں پر بمباری پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

غزہ میں رہنے والی ایک فلسطینی خاتون نے عرب نیوز جاپان کو بتایا کہ ان کے خاندان کا ایک حصہ اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوا ہے اور وہ جنگ بندی دیکھنا چاہتی ہیں۔

انڈونیشیا، بنگلہ دیشی، پاکستانی، مراکشی، ترک اور ازبک وں سمیت مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والی برادریوں نے “اسرائیل دہشت گرد” جیسے نعرے لگائے۔

Advertisement

اطلاعات کے مطابق ان بم دھماکوں کی وجہ سے فلسطین کی جانب سے 8 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں اور اسرائیلی حکومت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا اعلان کرنے سے انکار کر رہی ہے۔

مظاہرین نے ٹوکیو میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب پہنچ کر “آزاد فلسطین”، “اسرائیل دہشت گرد” اور “دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہوگا” کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی نسل کشی کی مذمت کی اور لوگوں سے کہا کہ وہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے آنکھیں بند نہ کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/647000/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/647000/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version