نیوزی لینڈ، 4 سال بعد سانحہ کرائسٹ چرچ کی تحقیقات کا آغاز

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں 2019 میں جنونی سفید فام کے ہاتھوں 51 افراد کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی ڈپٹی چیف کورونر برگیٹ ونڈلی نے 4 سال بعد ہونے والی تحقیقات پر کہا کہ میں صرف اتنا کہتی ہوں کہ جن کی جانیں اس حادثے میں ضائع ہوئیں میں انہیں نہیں بھول سکتی۔
توقع ہے کہ یہ کارروائی چھ ہفتوں تک جاری رہے گی اور مارچ 2019 میں جو کچھ ہوا اس پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی جائے گی، تاکہ لواحقین کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔
کورونر برگیٹ ونڈلی نے کہا کہ چھ ہفتوں تک جاری رہنے والی تحقیقات میں جو کچھ ہوا اس پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی جائے گی اور اس طرح کے واقعات کے دوبارہ رونما ہونے کے امکانات کو کم کرنے کے لئے سفارشات پیش کرنے پر غور کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ 2019 کو ہونے والا حملہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کا بدترین فائرنگ کا واقعہ تھا جس نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
حملہ آور برینٹن ٹیرنٹ قتل کے 51 الزامات، اقدام قتل کے 40 الزامات اور دہشت گردی کے ایک الزام میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔
تحقیقاتی عمل کے آغاز سے قبل جذباتی طور پر پرجوش افتتاحی سیشن میں مرحومین کے اہل خانہ اور دوستوں نے بھی شرکت کی، جس میں روایتی ماوری استقبال ، قرآن پاک کی تلاوت اور ہر متاثرہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک متحرک ویڈیو شامل تھی۔
انکوائری میں 10 معاملات کا جائزہ لیا جائے گا جن میں ایمرجنسی سروسز اور اسپتال کے عملے کا ردعمل، کیا مسلح شخص کو کسی دوسرے شخص کی براہ راست مدد حاصل تھی اور ہلاک ہونے والے ہر شخص کی موت کی وجہ بھی شامل ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ توقع ہے کہ کورونر برگیٹ ونڈلی اس انکوائری کو 2024 سے قبل منظر عام پر نہیں لائیں گی۔
مبصرین کو مساجد پر حملے کی خوفناک ویڈیو دکھائی گئی جس میں حملے کے دن کرائسٹ چرچ کے ارد گرد مسلح شخص کی نقل و حرکت کو دکھایا گیا تھا، جس میں مسلح شخص نے گو پرو کیمرے کے ذریعے اپنی سفاکانہ کارروائی کی بھی ویڈیو بنائی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/668536/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/668536/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

