Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع کر دی

نوازشریف

نوازشریف کی ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسزمیں اپیلوں پرسماعت آئندہ پیرتک ملتوی

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ کیا نیب کو نوازشریف کی حفاظتی ضمانت میں توسیع پرکوئی اعتراض ہے؟ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹرنے جواب دیا کہ نہیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیلیں بحال کرانے کی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

اعظم نذیرتارڑ نے عدالت سے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں اپیلیں بحال کی جائیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ہائی کورٹ میں دو اپیلیں بحال کرانے کی درخواستیں دائرکی گئی ہیں، ہم نیب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیتے ہیں۔

Advertisement

اعظم نذیرتارڑنے کہا کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کا اشتہاری کا اسٹیٹس ختم کر دیا، عدالت ہماری اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں پہلے سنے جس پرعدالت نے کہا کہ اگر ہم آپ کے دلائل سے مطمئن نہ ہوئے تو پھر؟

نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ میں دلائل دوں گا عدالت کو مطمئن کروں گا۔ نواز شریف جان بوجھ کرعدالت سےغیرحاضر نہیں رہے، نواز شریف عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے، ہم عدالت میں میڈیکل رپورٹس پیش کرتے رہے ہیں۔

Advertisement

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تھا اور آپ دوسری عدالت چلے گئے، نواز شریف کی حراست اس عدالت کے تحت تھی آپ دوسری عدالت گئے؟

اعظم نذیر تارڑنے جواب دیا کہ دوسری عدالت سے ریلیف سے متعلق ہم نے اس عدالت کو آگاہ کیا تھا جس پرچیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ یہ معمول کا معاملہ نہیں بلکہ شوکاز کا معاملہ ہے، ہم نے نیب کو نوٹس جاری کرنا ہے اور انہوں نے آ کر جواب دینا ہے،  نیب اگر اختلاف کرتا ہے تو پھر آپ نے آ کر جواز پیش کرنا ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے آپ کی درخواستیں پڑھی ہیں۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ نوازشریف نے جواز پیش کرنا ہے کہ کیوں وہ اشتہاری ہوئے؟ آپ نے بتانا ہے کہ وہ عدالت پیش کیوں نہیں ہوتے رہے۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا کہ کیا ملزم اپنی مرضی ہے وطن واپس آ کراپیلیں بحال کرانے کا کہہ سکتا ہے؟ کیا عدالت اپیلیں دوبارہ بحال کرنے کی پابند ہے؟

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ اپیلوں کی بحالی روٹین کا معاملہ نہیں، آپ نے مطمئن کرنا ہے کہ آپ عدالت سے غیر حاضرکیوں رہے؟

Advertisement

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ایک بات آپ کو واضح کر دوں کہ ہم قانون کے مطابق جائیں گے۔

نوازشریف کے وکیل نے حفاظتی ضمانت میں توسیع مانگ لی، اعظم نذیرتارڑنے کہا کہ عدالت حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دے پھر نیب اور ہم تیاری کے ساتھ پیش ہوں گے۔

پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ نوازشریف کی حفاظتی ضمانت میں توسیع پرہمیں کوئی اعتراض نہیں جس پرچیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ تو نیب نواز شریف کو گرفتار نہیں کرنا چاہتی؟

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میں پانچ سال کے بعد اس کیس کی سماعت کررہا ہوں۔

وکیل اعظم نذیرتارڑ نے مؤقف پیش کیا کہ مائی لارڈ نے ایک لینڈمارک فیصلہ دیا تھا جسے سپریم کورٹ نے بھی برقراررکھا۔

Advertisement

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میں خود کنفیوز ہوں کہ کیا یہ وہی نیب ہے؟ دو ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج اور پوری اسٹیٹ مشینری اس وقت متحرک تھی، اب وہی نیب پیش ہو کرکہہ رہی ہے کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ یہ سارا بوجھ پھرعدالتوں پرکیوں ڈال دیا جاتا ہے؟ کیا نیب کہہ رہا ہے کہ کرپٹ پریکٹیسز کا الزام برقرار ہے لیکن نواز شریف کو چھوڑ دیں؟

پراسیکیوٹرجنرل نیب سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا کہ ہمارا وقت اور ضائع کیوں کرتے ہیں؟ اعظم نذیر تارڑ نے عدالت سے حفاظتی ضمانت میں توسیع کی استدعا کی ہے، اگر عدالت ایسا نہیں کرتی تو کیا نیب نواز شریف کو گرفتارکرے گا؟

پراسیکیوٹر جنرل نیب نے جواب دیا کہ ہم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت میں توسیع سے اختلاف نہیں کر رہے۔

وکیل نوازشریف نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں کیا ہوا سب کے سامنے ہے، ایک پہاڑ کھودا گیا اور اس میں سے کیا نکلا؟ اب نواز شریف کواس عدالت سے vindication چاہئے جس پرجسٹس حسن اورنگزیب نے کہا کہ نیب جب کسی چیزکی مخالفت ہی نہیں کر رہا تو پھر اپیلیں کیسی؟

جسٹس حسن اورنگزیب نے پراسیکیوٹرجنرل نیب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب سے ہدایات لے کرعدالت کو آگاہ کریں،  ہمیں واضح بتا دیں تاکہ ہم فیصلہ دے کر کوئی اور کام کریں۔

Advertisement

چیف جسٹس عامرفاروق نے استفسارکیا کہ پھرپوچھ رہے ہیں کیا نیب نوازشریف کو گرفتار کرنا چاہتا ہے؟ پراسیکیوٹر جنرل نیب نے  جواب دیا کہ نہیں، ہم گرفتار نہیں کرنا چاہتے۔

عدالت نے کہا کہ کیا نیب کو نوازشریف کی حفاظتی ضمانت میں توسیع پر کوئی اعتراض ہے؟ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹرنے جواب دیا کہ نہیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ اس کے ساتھ ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی حفاظتی ضمانت میں 26 اکتوبرتک توسیع کردی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل نوازشریف سے کہا کہ آپ کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں کو میرٹ پردیکھیں گے۔

وکیل نواز شریف نے عدالت سے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ آئندہ سماعت میں کچھ وقت دیدیا جائے، پیر کو آئندہ سماعت رکھ لیں۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ جمعرات کو آئندہ سماعت رکھ لیتے ہیں، اس کے بعد نوازشریف عدالت سے روانہ ہوگئے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف منسٹرانکلیو سے نکل کر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔ انھوں نے العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنسز میں اپیلیں بحال کرانے کی درخواستیں دائرکررکھی تھیں۔

Advertisement
Advertisement

نوازشریف کی عدالت میں آمد سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ کےعملے نےہائی کورٹ کے کمرہ عدالت کی سیکیورٹی کلیئرنس مکمل کی اورکمرہ نمبرایک کو خالی کرایا گیا۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے تیارکیے۔

سابق وزیراعظم میاں شہبازشریف دیگرپارٹی رہنماؤں خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، عطا تارڑ، چوہدری تنویر سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے ساتھ کمرہ عدالت پہنچے۔

نوازشریف اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تو ان کی گاڑی پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں۔ اس موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

سیکورٹی کلیئرنس کے بعد صرف انٹری پاس رکھنے والے وکلا، لیگی رہنماؤں اور کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ رجسٹرارآفس کی جانب سے آج کی سماعت کے لیے خصوصی پاسز جاری کیے گئے۔

کمرہ عدالت مین غیررسمی گفتگو کے دوران صحافی نے نوازشریف سے سوال کیا کہ الیکشن میں حصہ لیں گے؟ جس پرجواب میں نوازشریف مسکرا دیے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی۔

احتساب عدالت اورہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پراسلام آباد پولیس کی جانب سے نوازشریف کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/673574/amp/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/673574/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version