Advertisement

چین نے حملہ کیا تو امریکا فلپائن کا دفاع کرے گا، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ متنازعہ بحیرہ جنوبی چین میں کسی بھی حملے کی صورت میں امریکہ فلپائن کا دفاع کرے گا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ چین نے حملہ کیا تو امریکہ فلپائن کا دفاع کرے گا، یہ بیان فلپائنی اور چینی بحری جہازوں کے درمیان متنازع پانیوں میں دو تصادموں کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے فلپائن کے لیے اپنے آہنی دفاعی عزم کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب منیلا نے سمندری حدود پر چین کے دعووں کی مخالفت کی ہے، تیرتی ہوئی رکاوٹوں کو ختم کیا ہے اور میڈیا کو مدعو کیا ہے کہ وہ سمندر میں بیجنگ کے خطرناک اقدامات کی ویڈیو بنائیں۔

بحیرہ جنوبی چین کے بارے میں بائیڈن کا بیان حالیہ مہینوں میں بیجنگ اور منیلا کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد سے ان کا سب سے سخت بیان تھا۔

Advertisement

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ فلپائن کے لیے امریکہ کی دفاعی وابستگی آہنی ہے انہوں نے کہا کہ فلپائن کے ساتھ امریکہ کا دفاعی معاہدہ آہنی ہے۔

1951 میں دستخط ہونے والے باہمی دفاعی معاہدے کے تحت امریکہ اور فلپائن، جو اس کی سابقہ کالونی ہیں مسلح حملے کی صورت میں ایک دوسرے کا دفاع کرنے کا پابند ہیں۔

صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ فلپائنی طیاروں، بحری جہازوں یا مسلح افواج پر کوئی بھی حملہ فلپائن کے ساتھ ہمارے باہمی دفاعی معاہدے کی خلاف ورزی کرے گا۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ امریکہ کو چین اور فلپائن کے درمیان کسی مسئلے میں ملوث ہونے کا کوئی حق نہیں ہے۔

امریکی صدر کے بیان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان ماؤ ننگ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگر امریکہ فلپائن کا دفاع کرتا ہے تو اس کے اقدامات سے بحیرہ جنوبی چین میں چین کی خودمختاری اور بحری مفادات کو نقصان نہیں پہنچنا چاہئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/752826/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/752826/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version