’’حیرانی ہےکہ ضمانت قبل ازگرفتاری میں سماعت ملتوی کرنےکی استدعا کون کرتا ہے؟‘‘

ججز رولز کو فالو نہیں کرینگے تو کون کریگا؟ چیف جسٹس پاکستان
چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ حیرانی ہے کہ ضمانت قبل ازگرفتاری میں سماعت ملتوی کرنےکی استدعا کون کرتا ہے؟
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے درخواست گزارکے وکیل سے استفسارکیا کہ کیا آپ اپنے مؤکل کے دشمن تو نہیں، آپ ضمانت قبل از گرفتاری کا کیس لڑرہے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جوبات پوچھ رہے ہیں وہ آپ بتا نہیں رہے، ہم کیس چلانا چاہتے ہیں، آپ کیس چلا نہیں رہے، عدالت کا وقت قیمتی ہے، ہم خود ہی پڑھ لیتے ہیں۔
جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ ایف آٸی آر میں درخواستگزارکیخلاف مشینری چوری کرنے کا الزام ہے جس پر وکیل چوہدری آصف نے عدالت کو بتایا کہ درخواستگزارنے صرف بلڈنگ کرائے پر لی جہاں کوٸی مشنیری نہیں تھی۔
چیف جسٹس پاکستان نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ حیرانی ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری میں سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کون کرتا ہے؟ آپ نے ہر ممکن کوشش کی کہ درخواست مسترد ہو جائے، آپ کی کوشش کے باوجود عدالت درخواستگزارکو ریلیف دے رہی ہے۔
سپریم کورٹ نے درخواست گزارمحمد ساجد ہجویری کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظورکرتے ہوئے درخواست گزارکو دو لاکھ کے شیورٹی بانڈ جمع کروانے کی ہدایت کردی اورکیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/810435/amp/ کو لائک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

