Advertisement

بپاشا باسو کی بیٹی کے ہمراہ ویڈیو وائرل

بپاشا

بپاشا باسو کی بیٹی کے ہمراہ ویڈیو وائرل

بھارت کی معروف اداکارہ بپاشا باسو کی بیٹی کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹی کے ہمراہ ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے  جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی بیٹی کو گود میں لیا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ویڈیو میں ان کی بیٹی کو گٹھنوں کے بل چلتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

ماں بیٹی کی اس دلکش ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے  اور صارفین کمنٹ سیکشن  میں ان دونوں کے لئے اپنی محبت کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

بپاشا اکثر اپنی بیٹی کے ہمراہ لی گئی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔

Advertisement

گزشتہ دنوں بیٹی کی پیدائش کے 11 ماہ مکمل ہونے پر بھی اداکارہ نے کچھ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں۔

Advertisement

واضح رہے بپاشا اور کرن سنگھ گرور کی پہلی ملاقات 2015 کی فلم آلون کے سیٹ پر ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا۔

30 اپریل 2016 کو بپاشا نے اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی کی تھی۔

 شادی کے 6 سال بعد اس جوڑی کے ہاں 12 نومبر 2022 کو بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔

بپاشا باسو کے کیریئر کے حوالے سے بات کی جائے تو اداکارہ نے بطور ماڈلنگ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 2001 میں اپنی پہلی فلم اجنبی سے ڈیبیو کیا۔

 واضح رہے بپاشا نے 2013 میں تاریخی رومانوی فلم دی لورز سے ہالی وڈ میں بھی قدم رکھا تھا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/817051/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/817051/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version