Advertisement

گوتم گمبھیر نے پاکستانی ٹیم کی شکست کی وجہ بتا دی

بھارت کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی شکست کی وجہ بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بابر الیون پر سخت تنقید کی جا رہی ہے وہیں گوتم گمبھیر نے بھی ٹیم کی شکست کی وجوہات بتا دی۔

ورلڈ کپ میں آفیشل براڈ کاسٹر کے لیے کمنٹری کرنے والے سابق بھارتی کھلاڑی گوتم گمبھیر نے میچ کے بعد کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 1990 کی دہائی کے سحر سے باہر نہیں نکل رہی ہے۔

گوتم گمبھیر کے مطابق دور حاضر میں کرکٹ بہت جدید اور تیز ہو چکی ہے اور اس کھیل کے نئے قوانین نے بھی کھیل کے انداز کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

سابق بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ اب وہ دور نہیں ہے کہ آپ 270 یا 280 رنز بنائیں گے اور اپنی بولنگ سے دفاع کر لیں گے، آج کی کرکٹ میں دو نئی گیندیں، فلیٹ وکٹیں اور دائرے سے باہر صرف چار فیلڈر ہی رکھے جا سکتے ہیں، اب 270 یا 280 کا اسکور دفاع کے قابل نہیں رہا ہے۔

Advertisement

میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ کے حوالے سے گوتم گمبھیر نے کہا گرین شرٹس ایشیا کپ سے ہی فیلڈنگ کے مسائل کا شکار ہے جس میں ورلڈ کپ کے دوران بھی کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔

گوتم گمبھیر نے پاکستانی پیس بیٹری کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ ایک صرف نسیم شاہ ایونٹ سے باہر ہوا ہے، شاہین اور حارث تو ٹیم میں موجود ہیں وہ کیا کر رہے ہیں، کیا یہ دونوں نسیم شاہ کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں۔

سابق بھارتی اوپنر نے افغانستان کے اسپن اٹیک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف وکٹیں لیں مگر پاکستانی اسپن بولر ایک بھی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

گوتم گمبھیر نے پاکستانی بیٹنگ لائن کی خامیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں صرف افتخار احمد ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو جارحانہ کھیل سکتے ہیں، اس کے علاوہ کوئی ایسا بیٹسمین نہیں ہے جو تیزی سے رنز بنا سکے۔

گوتم گمبھیر نے کہا پاکستانی ٹیم کو اپنی سوچ تبدیل کرنا ہو گی خاص طور پر بیٹنگ میں جارحانہ انداز اپنانا ہو گا، فیلڈرز کو بولرز کا ساتھ دینا ہو گا اور بولرز کو ابتدائی اوورز میں وکٹ لینا ہو گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/826273/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/826273/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version