Advertisement

لاس اینجلس میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

لاس اینجلس میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں ہزاروں امریکیوں اور تارکین وطن نے فلسطین کی حمایت میں احتجاج کیا اور اسرائیلی قبضے اور غزہ میں جاری محاصرے کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس کے خلاف جوابی کارروائی کے بعد سے اب تک پانچ ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں کہ کس طرح اسرائیلی افواج غزہ میں 20 لاکھ افراد کو پانی اور بجلی سمیت بنیادی ضروریات سے محروم کر رہی ہیں۔

مظاہرین نے امریکی حکومت کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جو غزہ میں انسانی اور طبی امداد کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Advertisement

مظاہرے میں شامل ایک شخص کا کہنا تھا کہ امریکہ ان تمام ممالک میں کیا کر رہا ہے میں یہ بات سن سن کر تھک چکا ہوں کہ ہم اپنے ٹیکس سے کیا فنڈنگ کر رہے ہیں، میں معصوم بچوں کو قتل ہوتے دیکھ کر تھک گیا ہوں.

غزہ کے علاقے بیت حنون سے تعلق رکھنے والی عبیر الزویدی نے کہا کہ انہوں نے اپنے اہل خانہ کی مدد کے لیے احتجاج میں شرکت کی اور کہا کہ میں نے غزہ کے خلاف جنگ کے پہلے تین دنوں میں اپنے خاندان کے سات افراد کو کھو دیا ہے۔

مظاہرین میں عرب نژاد افراد کے ساتھ ساتھ مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے امریکی بھی شامل تھے جنہوں نے موجودہ بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/858581/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/858581/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version