اسرائیل ایران کے ساتھ جنگ کرنا چاہتا ہے، سابق سفیر ظفر ہلالی

اسرائیل ایران کے ساتھ جنگ کرنا چاہتا ہے، سابق سفیر ظفر ہلالی
سابق سفیرظفرہلالی نے کہا ہے کہ غزہ کے بعد بھی اسرائیل نہیں رکے گا، اسرائیل ایران کے ساتھ جنگ کرنا چاہتا ہے۔
بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیرظفرہلالی نے کہا کہ اسرائیل ایران کے ساتھ جنگ کرنا چاہتا ہے، شام، لبنان اورایران کو تو ویسے ہی تباہ کرچکےہیں۔
ظفر ہلالی نے کہا کہ آئل میں امریکا خود کفیل ہے تواسےڈالرکےگرنے سے کچھ فرق نہیں پڑے گا، ہتھیارفروخت ہو رہے ہیں، پیسے انڈسٹریل کمپلیکس کومل رہےہیں توکیاچاہیے۔
انھوں نے کہا کہ آپ کے لوگ نہیں مررہےجوپیسے لگ رہےہیں وہ واپس مل رہےہیں، مصر کو امریکا سے 3 بلین ڈالر مل رہے ہیں وہ اپنی فوج کو خوش رکھتا ہے، مصرتو ہتھیار اٹھاکروہاں جاکرنہیں لڑےگا۔
ظفر ہلالی نے کہا کہ یورپ کو اس لیے فرق نہیں پڑتا کہ ان کی عوام متاثر نہیں ہے، فرانس میں جو 30 سے40 فیصد لوگ نکلیں ہیں وہ عرب ہیں، عزرائیل کے منسٹرکو خودکہتےسناکہ نیتن یاہوایک ٹھگ ہے۔
دوسری جانب امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کو دھمکی دی ہے۔
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی ایران کو دھمکی #BOLNews #IsraelPalestineWar pic.twitter.com/g2z4NgVAOu
— BOL Network (@BOLNETWORK) October 23, 2023
ادھراسرائیل کی درندگی کو سترہواں روزہوگیا، غزہ کو اسرائیل نے تباہ کردیا، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 31 مساجد شہید ہو گئیں جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 400 فلسطینیوں کو شہیدکردیا گیا۔
غزہ کو اسرائیل نے تباہ کردیا
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 31 مساجد شہید#BOLNews #IsraelPalestineWar pic.twitter.com/IsJ7vo6vqJ— BOL Network (@BOLNETWORK) October 23, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/909184/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/909184/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

