Advertisement

اسرائیل کا اپنے شہریوں کو فوری طور پر مصر اور اردن چھوڑنے کا حکم

اسرائیل نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر مصر اور اردن چھوڑ دیں کیونکہ غزہ میں جنگ کے بعد علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل نے مصر (بشمول سینا) اور اردن کے لیے اپنی سفری وارننگ کو لیول 4 (انتہائی خطرہ) تک بڑھا دیا ہے۔

اسرائیلی حکومت نے مصر اور اردن کا سفر نہ کرنے اور وہاں رہنے والوں کو ملک چھوڑنے کی سفارش کی ہے اور شہریوں کو کہا ہے کہ جلد از جلد وہاں سے انخلا کو ممکن بنائیں۔

یہ نوٹس ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل اسرائیل نے اپنے شہریوں کو ترکی چھوڑنے کی درخواست کے بعد سیکیورٹی احتیاط کے طور پر ترکی سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا تھا۔

انخلا کا یہ مطالبہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی بمباری کے خلاف مشرق وسطیٰ میں کئی روز سے جاری مظاہروں کے بعد سامنے آیا ہے۔

Advertisement

اسرائیلی حکام کے مطابق یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی جب حماس کے عسکریت پسندوں نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل میں گھس کر 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا اور کم از کم 1400 افراد کو ہلاک کر دیا.

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق اس کے بعد سے اسرائیل نے حماس کو تباہ کرنے کا عزم کیا ہے اور اس کے جواب میں شروع کی گئی بمباری کی مہم نے غزہ کے پورے شہر میں عمارتوں کو کھنڈر بنا دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 4،137 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔

حماس نے گزشتہ روز انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یرغمال بنائی گئی ماں اور اس کی بیٹی کو رہا کر دیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/912858/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/912858/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version