Advertisement

تائیوان، چین کے لیے جاسوسی کرنے والے سابق فوجی افسر کو 20 سال قید کی سزا

تائیوان کی فضائیہ کے ایک ریٹائرڈ کرنل کو چین کے لیے فوجی جاسوسی کا گروہ چلانے کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق لیو شینگ شو نامی سابق کرنل کو فوجی راز بیجنگ منتقل کرنے کے لئے دیگر فعال ڈیوٹی افسران کو بھرتی کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

اس معاملے میں بحریہ اور فضائیہ کے پانچ دیگر افسروں کو چھ ماہ سے لے کر 20 سال تک قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیو کو 2013 میں چین کے کاروباری دورے کے دوران بھرتی کیا گیا تھا۔

وہ مبینہ طور پر مخبروں کا ایک نیٹ ورک چلاتا تھا اور انہیں شیل کمپنیوں کے ذریعے ادائیگی کرتا تھا۔

Advertisement

استغاثہ کا کہنا تھا کہ انھیں فوجی انٹیلی جنس فراہم کرنے کے لیے ادائیگی کی گئی تھی، جیسے ہوائی جہازوں اور جنگی جہازوں کے افعال کی تفصیلات۔

ان کی جیل کی سزا کے علاوہ حکام نے ایک کروڑ 67 لاکھ آسٹریلوی ڈالر بھی ضبط کر لیے جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم غیر قانونی آمدنی سے حاصل کئے گئی تھی۔

لیو اور چھ دیگر افسران پر جنوری میں تائیوان ہائی پراسیکیوٹرز آفس کی کاؤشونگ شاخ نے فرد جرم عائد کی تھی جن میں سے صرف ایک کو بری کر دیا گیا۔

تائیوان کے کئی سابق اعلیٰ فوجی عہدیداروں پر حالیہ برسوں میں چینی انٹیلی جنس کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

جنوری میں فضائیہ کے ایک ریٹائرڈ میجر جنرل کو ہانگ کانگ کے ایک تاجر سے سفری سہولیات لینے کا قصوروار پایا گیا تھا جو بیجنگ کی جانب سے کام کر رہا تھا۔

تاہم ان کی سزا معطل کر دی گئی تھی کیونکہ انہوں نے پچھتاوا ظاہر کیا تھا اور ان کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/939272/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/939272/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی بیٹی مغربی لباس میں دلہن بن گئیں
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
غزہ پر اسرائیل کی جنگ سراسر نسل کشی ہے، امیرِ قطر کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید
یورپی یونین کا بھی افغان تارکین وطن کی واپسی کیلیے طالبان حکومت سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version