نوازشریف کو کوئی سیاسی فائدہ نہیں دیا، انوارالحق کاکڑ

نوازشریف کو کوئی سیاسی فائدہ نہیں دیا، انوارالحق کاکڑ
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ مخصوص جماعت کوجتوانے کے لیے بنائی جائے تو پھربات کریں۔
اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا بہت جلد اعلان ہوجائے گا، جب الیکشن ہوں گے تو گہما گہمی ہوگی۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ مخصوص جماعت کوجتوانے کے لیے بنائی جائے تو پھربات کریں، نارمل پروسیجرہے اس کو ایسے پیش کرنا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے۔
انوارالحق نے کہا کہ نوازشریف پاکستانی ہیں توان کی بائیومیٹرک کےلیے کون ساایکسٹرا اقدام ہوگیا۔ نوازشریف کے لیےنادرا کو ہدایت کا حکومت نے کوئی اضافی کام نہیں کیا، نوازشریف کو کوئی سیاسی فائدہ نہیں دیا۔
نگراں وزیراعظم نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ لوگوں کو آگ لگانے کا لائسنس نہیں دے سکتے، آگ لگانے کے بعد کہتے ہیں ہمیں قانونی حق دیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ ہم غیرقانونی مقیم لوگوں کو واپس بھیج رہے ہیں۔ غیرملکی اپنے ملک جائیں، قانونی طریقے سے ویزے لے کر آ سکتے ہیں۔
انوارالحق نے مذید کہا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ، جےیوآئی جہاں جانا چاہیں ان کی مرضی ہے، جوجہاں جس پارٹی میں جانا چاہے ان کی مرضی ہے۔
نیوزکانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ بلوچستان سے کہا جا رہا ہے لوگ ن لیگ میں شمولیت کریں گے، جس پر نگراں وزیراعظم انوارالحق نے جواب دیا کہ کیا بلوچستان کے لوگوں کا ن لیگ میں جانا غیرقانونی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/943780/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/943780/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News