Advertisement

آج کا میچ بھارتی کرکٹ بورڈ کا ہوم ایونٹ لگا، مکی آرتھر

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف آج کا میچ آئی سی سی ایونٹ نہیں بلکہ بھارتی بی سی سی آئی کا ہوم ایونٹ لگا۔

بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد احمد آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مکی آرتھر نے کہا کہ یہ ایک بڑا میچ تھا،آج ہم نے اچھا نہیں کھیلا، 155 سے 191 پر آؤٹ ہوجانا مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس وکٹ پر اچھا کرسکتے تھے، بھارت نے اچھی بولنگ کی، ہم جوابی پریشر ڈال سکتے تھے۔ آج ہم ’پاکستان وے‘ کے مطابق نہیں کھیل سکے، 2017ء کی چیمپئنز ٹرافی میں ہم نے بھارت کو ہرایا تھا۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پلیئرز ہر میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، آج آف کلر تھے، ہم ہر میچ جیتنے کے لیے میدان میں اترتے ہیں جب کہ ماضی کے ریکارڈز صرف میڈیا پر چلتے ہیں، یہ لمبا ورلڈ کپ ہے، ہم 3 میں سے 2 میچ جیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تحمل کے ساتھ اگلے میچ پر فوکس کریں گے، بھارت نے آج بتایا کہ ان وکٹوں پر کیسے بولنگ کرنی ہے ، ہم نے ایک موقع پر اچھا کھیلا مگر اس کو لمبا نہ لے جاسکے، ہم 350 کا سوچ کر میدان میں آئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version