نواز شریف کی آمد کیلئے اسلام آباد ایئر پورٹ پر خصوصی انتظامات

نواز شریف کی آمد کیلئے اسلام آباد ایئر پورٹ پر خصوصی انتظامات
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی آمد کے حوالے سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ کے اسٹیٹ گیسٹ لاؤنج کی صفائی کر دی گئی ہے جہاں نواز شریف کچھ دیر آرام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ گیسٹ لاؤنج میں قیام کے بعد نواز شریف لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔ نواز شریف اسلام آباد ایئرپورٹ کے باہرآنے والے کارکنان سے خطاب نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی طیارہ ایک گھنٹہ 22 منٹ کی تاخیرسے 10 بج کر 42 منٹ پر دبئی ایئر پورٹ سے روانہ ہوا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/966330/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/966330/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News