Advertisement

قومی کرکٹر امام الحق کی دلہن کی تصاویر وائرل

امام الحق

قومی کرکٹر امام الحق کی دلہن کی تصاویر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپننگ  بلے باز امام الحق  کی دلہن کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف میزبان و فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کے آفیشل انسٹاگرام   اکاؤنٹ پر امام الحق کی دلہن انمول محمود کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

انہوں نے امام الحق اور انمول  محمود کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا’امام کی انمول‘۔

دیکھتے ہی دیکھتے تصاویر سوشل میڈیا وائرل  ہوگئیں اور مداحوں کی جانب سے ان کی خوب تعریف کی گئی اور دونوں کو مبارک باد بھی دی جانے لگی۔

Advertisement

خیال رہے کہ حال ہی  میں  بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ 2023  میں ٹیم کے گروپ مرحلے میں باہر ہونے کے بعد بلے باز امام الحق اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

وہ بہت  جلد اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر  کو قوالی نائٹ سے ہوگا تاہم اس حوالے سے  مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

امام الحق کے نکاح کی تقریب 25 نومبر اور ولیمہ 26 نومبر کو شیڈول ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کی شادی کی تقریبات میں سابق کپتان بابر اعظم سمیت محمد رضوان، فخر زمان، شاداب خان اور دیگر قومی کرکٹرز کی شرکت کا امکان ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/120979/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/120979/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version