Advertisement

رینجرز اور ایف سی کو اسمگلنگ روکنے کے اختیارات تفویض

ایف بی آر

رینجرز اور ایف سی کو اسمگلنگ روکنے کے اختیارات تفویض

فیڈرل بورڈ آف ریونیونے رینجرز اور ایف سی کو اسمگلنگ کو روکنے کے اختیارات تفویض کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پاکستان میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرنے کا اختیارصرف پاکستان کسٹمزکے پاس تھا، ایف سی اور رینجرز بین الصوبائی مشترکہ چیک پوسٹس پرضروری اشیا کی اسمگلنگ روکنے کے مجاز ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیوٹی پرتعینات نیم فوجی اہلکار چیک پوسٹوں پرآٹا، گندم، چینی اورکھاد کی اسمگلنگ کو روکیں گے، ایف سی اوررینجرز بین الاقوامی سرحد کے پچاس کلومیٹر کے اندرعلاقوں کی نگرانی کریں گے۔

ایف سی اور رینجرز اہلکار بین الصوبائی مشترکہ چیک پوسٹس و مشترکہ چیک پوسٹس پر بھی ڈیوٹی دیں گے، ایف سی اور رینجرز اہلکار شہری علاقوں، کسٹمز ایریاز و اسٹیشنز اور پورٹس پر نگرانی کرنے کے مجاز نہیں ہونگے۔

نیم فوجی اہلکاربارڈرکسٹمز اسٹیشنز، بین الاقوامی ائیرپورٹس اور بانڈڈ وئیرہاوسز پر بھی تعینات نہیں ہوںگے۔ ایف سی و رینجرز اہلکار صرف افغان سرحد کے قریبی شہری علاقوں میں کارروائیاں کرنے کے مجاز ہونگے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/138263/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/138263/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version