Advertisement

پیپلزپارٹی حقیقی طورپرپاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، شرجیل میمن

رہنما پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی حقیقی طورپرپاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایک پارٹی پاکستان کوغیرمستحکم کرناچاہتی ہے، پیپلزپارٹی حقیقی طورپرپاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں نئے اتحاد بنائے جا رہے ہیں، جلسوں میں دوسرے کے کارنامے اپنے نام سے نہ بتائیں، ایک جماعت الیکشن لڑنے سے گھبرا رہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سب کو جوڑنے کی بات کی ہے، پیپلزپارٹی حقیقی طورپرپاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،  پیپلزپارٹی کے خلاف ہمیشہ بیانیہ بنانےکی کوشش کی گئی، دھاندلی کا الزام لگانے والے اب الزام بھی نہیں لگاپارہے۔

سابق وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ ایک پارٹی پاکستان کو غیرمستحکم کرناچاہتی ہے، پی ٹی آئی کا بیانہ نفرت کو فروغ دینا ہے، بڑے بڑے جلسے کرنے والے لوگ ہمارا مقابلہ نہیں کرپا رہے، سندھ بھرمیں ہمارے مخالفین کوعبرتناک شکست ہوئی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے کلین سوئپ کیا، آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی،  پیپلزپارٹی نے سندھ میں جوکام کیےاس کی مثال نہیں ملتی، ملک کو ایٹمی طاقت بھٹونے بنایا، سی پیک آصف زرداری لائے۔

Advertisement

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پروپیگنڈا کرنے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں، 9دہشتگردوں کومیانوالی میں جہنم رسید کیا گیا، میانوالی ایئربیس پرحملہ بزدلانہ کارروائی تھی، دشمن چاہتا ہے پاکستان میں امن کی فضا قائم نہ رہ سکے، آصف زرداری اوربلاول بھٹو نے دہشتگرد کارروائیوں کی مذمت کی۔

انھوں نے مذید کہا کہ پاکستانی اپنے ملک کی حفاظت کےلیے متحد ہیں، فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتاہوں، دشمن پاکستان میں عدم استحکام چاہتاہے، دشمن کو واضح پیغام ہے بچہ بچہ ملک کی حفاظت کےلیےتیارہے، پسنی میں نوجوانوں کو بزدلانہ کارروائیوں میں شہید کیا گیا۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/144292/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/144292/amp/ اورحالات سے باخبررہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version