Advertisement

جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپورنےنیب طلبی نوٹس کیخلاف درخواست واپس لےلی

فریال تالپور

جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپورنےنیب طلبی نوٹس کیخلاف درخواست واپس لےلی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریال تالپورکی درخواست واپس لینے کی استدعا منظورکرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپورکی اپریل 2019 کے نیب کے طلبی نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

سابق صدرآصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورنے نیب طلبی کے خلاف دائر درخواست واپس لے لی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی جبکہ وکیل فاروق ایچ نائیک کے عدالت کے دیرسے پہنچنے پر ان کے معاون وکیل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

معاون وکیل فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اختیارکیا کہ مجھے درخواست واپس لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Advertisement

فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک کچھ دیربعد کمرہ عدالت پہنچے، عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظورکرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

واضح رہے کہ فریال تالپور نے اپریل 2019 کے نیب طلبی نوٹسز کو چیلنج کر رکھا تھا۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/152723/amp/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/152723/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version