Advertisement

رفاعی پلاٹ سےغیر قانونی تعمیرات 7 روز میں مسمار کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ

رفاعی پلاٹ سےغیر قانونی تعمیرات 7 روز میں مسمار کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے رفاعی پلاٹ سے غیر قانونی تعمیرات 7 روز میں مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں گلستان جوہربلاک ون میں رفاعی پلاٹ پرغیرقانونی تعمیرات کے کیس میں عدالتی احکامات پرعملدرآمد سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے رفاعی پلاٹ سےغیرقانونی تعمیرات 7 روز میں مسمار کرنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کے ڈی اے سمیت دیگر اداروں سے 7 یوم میں جواب طلب کرلیا۔

وکیل درخواست بیرسٹرعلی طاہرنے عدالت کے سامنے مؤقف اختیارکیا کہ رفاعی پلاٹ نمبر 26 اے پرغیر قانونی تعمیرات کی گئی ہے۔  عدالت نے 2022 میں متعلقہ تعمیرات مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔

وکیل درخواست گزارعلی طاہرنے مؤقف اپنایا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود عدالتی حکم پرعملدرآمد نہ ہو سکا ہے۔ رفاعی پلاٹ پر قبضہ مافیا نے غیر قانونی تعمیرات کر کے گھر بنا ڈالے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/173650/amp/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/173650/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version